title

MAHNAMA SUNNI DUNIYA

An Introduction
It is vital for the growth and expansion of any organization or movement that it has its own managed and organized media. Without which, the duties of propagation cannot be performed effectively. Otherwise, the message of any movement or an organization wouldn’t be long-lasting and consistent. The Great theologian and Leader, AlaHazrat Ash-Shah Imam Ahmad Raza Khan (Alayhir Rahmah) also focused on its importance in his renowned 10-points agenda, He says:
“Daily or weekly newspapers and magazines having articles in the favour of the religion should be published and distributed around the country.”
In the present day and age, while the opponents are trying to defame Islam themselves and on the other hand, they are funding the sell-outs who are trying their best to portray the wrong image of Islam, it becomes increasingly necessary to publicize the true teachings of Islam in addition to the pursuit of the opponents, it equally important to track down and expose their slaves as well. Realizing this obligation, His Excellency, the great Gnostic, Jurist of Islam, Islamic Chief Justice of India, Taaj al-Shari’ah Allamah Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Qadiri Baraylawi (Alayhir Rahmah) initiated “Monthly Sunni Duniya” Magazine in the year 1982, which is very vigilantly carrying out its duties and truly representing the Ahl as-Sunnah wa al-Jama’ah. There are very few magazines who have continued their journey in the field of honest journalism for such a long period.
Under the active supervision of Mufti Muhammad Asjad Raza Khan Qadiri Baraylawi (may Allah preserve him), the monthly Sunni Duniya magazine is gaining momentum by the grace of Allah Almighty fulfilling the modern day requirements of journalism, printing and publishing.
So please take part in the progress of this Islamic monthly magazine.

مسلک اعلی حضرت کا پاسبان ماہنامہ سنی دنیا

مختصر تعارف
کسی بھی تحریک وتنظیم کی ترویج واشاعت کے لئے اس کا اپنا آرگن ہونا لازم و ضروری ہوتا ہے اس کے بغیر تبلیغ و ترسیل کے فرائض کماحقہ ادا نہیں ہو سکتے، تحریک و تنظیم کے پیغامات دوررس دیرپا اور ہمہ گیر نہیں ہو سکتے مفکر اسلام امام احمد رضا خاں قادری برکاتی بریلوی قدس سرہ العزیز نے بھی اس کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر فروغ اہل سنت کے لئے اپنے دس نکاتی منصوبوں میں اس امر کو تفصیل کے ساتھ بیان فرمایا ہے چنانچہ فرماتے ہیں آپ کے مذہبی اخبار شائع ہوں اور وقتاً فوقتاً ہر قسم کے حمایت مذہب میں مضا مین تمام ملک میں بہ قیمت و بلا قیمت روزانہ یا کم از کم ہفتہ وار پہنچاتے رہیں۔ فتاویٰ رضویہ، جلد ۱؍ص ۱۳۴
عصر حاضر میں ایک طرف مخالفین اسلام خود نت نئے حملے کر کے اسلام کو بد نام کرنے کی سعی کر رہے ہیں تو دوسری طرف اپنے ٹکڑوں پر پلنے والے گندم نما جو فروشوں کے ذریعہ احکام شرع کی غلط تعبیریں کر کے اسلام کی شبیہ مسخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسے میں اسلام کی صحیح تعلیمات کو عام کرنا از حد ضروری ہو جاتا ہے، مخالفین کے تعاقب کے ساتھ ساتھ ان کے زرخرید غلاموں کی نقاب کشائی بھی لازم ہو جاتی ہے، چنانچہ اس ضرورت کا احساس کرتے ہوئے وارث علوم اعلیٰ حضرت، فقیہ اسلام، قاضی القضاۃ فی الہند، تاج الشریعہ حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری بریلوی علیہ الرحمة والرضوان نے ۳۶ سال پہلے ۱۹۸۲؁ء میں ’’ماہنامہ سنی دنیا‘‘ کا اجرا فرمایا تھا جو نہایت ہی خوش اسلوبی کے ساتھ اہل سنت کی صحیح ترجمانی اور اس کی پاسبانی کے فرائض اب تک انجام دے رہا ہے، بہت کم ایسے رسالے ہیں جو اس قدر طویل مدت سے اپناصحافتی سفر مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
شہزادۂ گرامی حضرت علامہ مفتی محمد عسجد رضا خاں قادری بریلوی مدظلہ العالی کی فعال نگرانی میں سنی دنیا دن بدن شاہ راہ ترقی پر گامزن ہے اور الحمد للہ اب یہ رسالہ صحافت، طباعت اور اشاعت کے عصری تقاضوں کو پورا کرتا ہوا چرخ صحافت کا آفتاب و ماہتاب بن گیا ہے، ہرسو اس کی منفرد ضوفشانیوں کا چرچہ ہے، ہر دل اس کی دینی تابشوں سے منور ہے۔
لہٰذا آپ حضرات سے گزارش ہے کہ اس رسالےکو زیادہ سے زیادہ اپنا تعاون عطا کریں تاکہ دنیائے سنیت کو اس سے فائدہ حاصل ہو سکے۔